جسٹس عائشہ ملک نے پہلی خاتون سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس عائشہ ملک نے ملک کی پہلی خاتون سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔

جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی،تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،اٹارنی جنرل،رجسٹرار سپرم کورٹ اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد ججز تقعیناتی کی پارلیمانی کمیٹی نے اس کی منظوری دی تھی۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کی جج ایک خاتون مقرر ہوئی ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری دیے جانے کے بعد وفاقی وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں اور لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے تقریبا 10 سال فرائض سر انجام دیے۔ جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت 2031 تک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More