وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پروجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پروجیکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے منظوری دے دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دئیے ہیں ۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ریسکیوائیرایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More