پنجاب میں فضائی آلودگی، لاہور میں374 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ

لاہور: محکمہ تحفظ ماحولیات نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے ۔ ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس دو سو پینتیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 235 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس128 جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں374 ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 327 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 117ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جبکہ راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 143 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات نے یہ تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More