ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ

اسلام آباد: سربراہ پاکستان فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے۔ایئرچیف نے کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ کا جائزہ لیا۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کا پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کاجائزہ لیا۔ عسکری مشقوں میں پاکستان اور ترک فضائیہ سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں جبکہ برطانیہ اور ازبکستان کی فضائیہ بطور مبصر مشقوں میں شریک ہیں ۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابقفضائی مشقوں کا مقصد عسکری حکمت عملی کو بہتر بنانا اور پاکستان فضائیہ کی جنگی استعداد کو بڑھانا ہے۔ مشترکہ فضائی مشق ”ایسز میٹ 2-2021“ میں پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے جدید جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ عناصر شرکت کر رہے ہیں۔پاکستان فضائیہ دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی آپریشنل مشقوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرتی رہتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More