ایئر چیف مارشل کی پی اے ایف میوزیکل فیسٹول میں شرکت

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس انٹر بینڈ مقابلے 2021 ۔22 اختتام پذیر ہوگئے ۔ سربراہ پاکستان فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

پاکستان ایئر فورس کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ میوزیکل فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچا ۔ پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والی میوزیکل فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاکستان فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے

تین روزہ سالانہ میوزیکل فیسٹول کے دوران جنرل ڈسپلن، وردی اور میوزیکل آلات کے معائنے سمیت کالم مارچ اور مختلف طرز کی پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔پی اے ایف کے 04 براس بینڈ یونٹس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اپنی دھنوں سے جادو جگایا۔پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے پیش نظر تمام شریک یونٹس کی جانب سے ایک خصوصی نغمہ پیش کیا گیا۔

میوزیکل فیسٹول میں قومی اور لوک نغموں کی دھنیں بجاتے ہوئے، تمام بینڈ یونٹوں نے اجتماعی طور پر “75 کا ہندسہ اور ھلال” بنایا۔سسٹر سروسز کے براس اور پائپر بینڈز، سلیم نواز فضائیہ کالج، پی اے ایف بیس مسرور اور فضائیہ انٹر کالج پی اے ایف بیس منہاس کے اسٹوڈنٹ بینڈز نے بھی تقریب میں بطور مہمان شرکت کی۔

مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ونر بینڈ، بہترین بینڈ ماسٹر اور انفرادی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔مہمان خصوصی نے تمام شرکاء کی کارکردگی اور فنکارانہ کاوشوں کو بھی سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More