صومالین سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

اسلام آباد:صومالین سفیر نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا پاکستان اور صومالیہ کےمابین مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں۔ جبکہ صومالین سفیر نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج اور برادر ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More