عمران خان کے حکم پر احسن اقبال اور پارٹی رہنماؤں پر تشدد کیا گیا، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ نون کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان کے حکم پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر تشدد کیا گیا ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نون لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور پارٹی کارکنان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔

نون لیگی صدر نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر احسن اقبال سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور بدسلوکی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرائی جائیں ۔ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی وجمہوری کارکنان پر بہیمانہ تشدد ناقابل قبول ہے۔اس معاملے پر شدید احتجاج کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More