چیئرمین اور ڈی جی نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،احسن اقبال

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیئرمین اور ڈی جی نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ بولے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ کردی گئی۔ عمران خان پر اینٹی سی پیک کا الزام بھی عائد کرڈالا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا حکومتی پالیسیوں کے باعث سرکاری افسران پین ڈاؤن موڈ میں اچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ ملکی معیشت دوہزار اٹھارہ کے مقابلے میں کم اور قرضے کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ چیئرمین اور ڈی جی نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کرڈالا۔

لیگی رہنما کہتے ہیں ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ موجودہ حکومت گلگت بلتستان میں سی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بد گمانیاں پیدا کررہی ہے۔ عمران خان اینٹی سی پیک منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے اربوں ڈالرز قرضہ لینے کے باوجود ایک روپے کا ترقیاتی کام نہیں کیا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق کورونا پیکج میں چالیس ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔ قرضہ کمیشن نے تاحال کوئی رپورٹ تیار نہیں کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More