حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد :سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں عمران خان اپوزیشن سمیت اپنے جماعت کے لوگوں کو بھی عزت دینا گوارا نہیں کرتے۔ حکومتی پالیسیوں پر اتحادی جماعتیں بھی پریشان ہیں۔ نارووال اسپورٹس کمپلیکس ریفرنس میں نامزد سابق لیگی وزیر نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو سخت مزاحمت کا چیلنج بھی دیدیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی عمران خان اور حکومت پر شدید تنقید ، کہتے ہیں؛ ملکی قوانین کو تحریک انصاف کا قانون بنا کر رکھ دیاہے۔ بولے موجودہ حکومت سے سوال کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ وزرا ٹاک شوز کے بعد منت سماجت کرتے ہیں، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں پیکا قوانین پیپلز پارٹی دور میں بنے۔ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں ایک مرتبہ بھی پیکا قوانین کا استعمال نہیں کیا۔ لیگی رہنما کاتحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر توقع سے زیادہ تعاون ملنے کا دعوٰی، بولے اگر اتحادی جماعتوں نے اس مر تبہ بھی حکومت کا ساتھ دیا تو ان کی سیاست بھی ختم ہو جائے گی۔احسن اقبال کے مطابق موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ورکنگ کلاس مشکلات سے دو چار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More