جس انداز میں بل پاس کرائے گئے پارلیمنٹ دنیا میں مذاق بن کر رہ گئی، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ابتک نیوز کے پروگرام ڈی چوک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے کی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی ۔ جس انداز میں بل پاس کرائے گئے پارلیمنٹ دنیا میں مذاق بن کر رہ گئی ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نظرثانی بل بھارت کو خوش کرنے کیلئے منظورکرایا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیخلاف نہیں ہے ،حکومت کو شفاف انتخابات کرانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔رانا شمیم کے بیان حلفی پر کسی کو اعتراض نہیں، شفاف انکوائری ہونی چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More