عمران نیازی نے پورے پاکستان کو چندا اکٹھا کرنے پرلگادیا ہے، احسن اقبال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے تو صادق اور امین ہوسکتے ہیں قوم کے نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کاکہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کی رسیدیں دیں۔یہ ثاقب نثارکے توصادق اورامین ہوسکتے ہیں قوم کے نہیں، ان کے شاہانہ اخراجات کو کون پورا کرتا ہے، عمران نیازی مجھ سے کم ٹیکس دے کر300کنال کے اخراجات کون پورا کرتا ہے۔ بتایا جائے کونسی اے ٹی ایم یہ اخراجات برداشت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن شرائط پربیرون ممالک سے پیسے لیے گئے شرائط کو ایوان میں لایا جائے، عمران نیازی نے نااہلی، ناکامی کی وجہ سے پاکستان کی خودمختاری کا سودا کردیا ہے، ان کا خسارہ بے قابوہوا توعمران حکومت نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرض لیے، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خود کشی کرنے کی بات کرنے والے نے پاکستان کوبھکاری بنادیا ہے۔ عمران نیازی نے پاکستان کوبھی چندا اکٹھا کرنے پرلگادیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے اوپر کراچی میں تشدد کروایا، ہم نے کبھی سکیورٹی اداروں کو سیاسی مخالفین کو ڈنڈے مارنے کے لیے استعمال نہیں کیا تھا، بدقسمتی سے حکومت نے اداروں کو استعمال کیا ان کا تشخص مجروح ہوتا ہے، سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کودیکھنا چاہیے ایسے اقدام نہیں ہونے چاہئیں۔

ن لیگی رہنما نے گوادر میں احتجاج کرنے والوں اور چین میں زیر تعلیم طلبہ کے ویزے سے متعلقہ مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More