ن لیگ وزیر خزانہ کو پی ٹی آئی اور پی پی کی طرح ادھار پر نہیں لیتی، احسن اقبال

مٹیاری: مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی طرح سندھ میں بڑے بڑے منصوبے شروع کئے ۔ ن لیگ پی ٹی آئی اور پی پی کی طرح وزیر خزانہ ادھار نہیں لیتی۔

مٹیاری میں وکلا بار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا آنے والی حکومت ن لیگ کی ہوگی اور سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے،ملک کو ترقی دینی ہے تو قانون کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دینی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا سندھ خصوصاً کراچی میں امن کی بحالی میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More