محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سائنس یونیورسٹی قائم کریں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکومت کا وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کھولنے کا بوگس منصوبہ بند کر دیا گیا ہے اسکی جگہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سائنس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی اے پی سی سی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ آٹھ سو ارب روپے کا ہو گا ۔ ایک سو ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے تحت شروع ہوں گے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں آبی وسائل ، اعلی تعلیم، آئی ٹی ، انفراسٹرکچر اور سی پیک کو ترجیح دی جائے گی ،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کے دس غریب ترین اضلاع میں ترقی کیلئے ایک منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More