جلسہ نہ کرو قوم سے معافی مانگو، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ نہ کرو قوم سے معافی مانگو۔

راحسن اقبال نے پی ٹی آئی جلسہ پر رد عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔ وقت پہ گیس کے سودے نہیں کئے جس کی بدولت بجلی بنانے کے کارخانے بند پڑے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More