پورا ملک معاشی و اقتصادی بد حالی کا شکار ہے،احسن اقبال

اسلام آباد: نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد آئندہ ماہ کرے گی۔ ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں پورا ملک معاشی و اقتصادی بد حالی کا شکار ہے۔ یکے بعد دیگرے قومی ادادوں کو غیر فعال کیا گیا۔ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے بے توقیر ہو رہے ہیں۔ احسن اقبال نے دسمبر میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہونے کا مژدہ بھی سنا دیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے بے توقیر ہو رہے ہیں۔ آئی جی، چیف سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر کو بدلا جا رہا ہے، ہمارے دفاعی ادارے کا دو ہفتوں سے تماشا بنایا ہوا ہے۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن دنیا ہنس رہی ہے کوئی قومی ادارہ ان کی جہالت سے نہیں بچا ہے۔

لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں آج پی ٹی آئی کے ووٹرز خود رو رہے ہیں حکومت پیٹرول مہنگا کرکے مہنگائی کا ایٹم بم پھینک رہی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے نیب اور الیکشن اصلاحات پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کیئے مگر حکومت نے خود ہی تمام عمل ویٹو کردیا۔ یہ صرف فاشٹ ایجنڈے کے حامی ہیں۔ پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ اصلی ووٹوں سے الیکشن نہیں جیت سکتے۔ یہ آئندہ الیکشن کو چرانا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More