عمران نیازی کے دورمیں تاریخی منظم کرپشن ہوئی،احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب قوانین میں ترمیم کر کے خود کو اور اپنی کابینہ کو این آراودے کر گئے ہیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں عمران نیازی کےدورمیں تاریخی منظم کرپشن ہوئی ہم محنت سے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن کررہے ہیں،شاہد خاقان عباسی بولے عمران خان تنقید تو کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ سے بھاگ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس ، سابق وزیراعظم عمران خان اور نیب پر کڑی تنقید۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خود ساختہ صادق و امین نیب قوانین میں ترمیم کا کہا کرتےتھےعمران خان یوٹرن لینے کےورلڈچیمپئن ہیں کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیا گیا۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہےنیب 22سالوں میں سوائے نوازشریف کے کسی کو سزانہیں دلواپائی عمران خان نے 4سال نیب کو اپنے قبضے میں رکھا ۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق عمران خان اور شہزاد اکبر ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں کرپائے وہ سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کرتے تھے اب عمران خان کی ناکام سیاست کا باب ختم ہوچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More