حکمرانی کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں،احسن اقبال

وفاقی وزیر براءے منصوبہ بندی احسن اقبال کی عمران خان پر شدید تنقید ، کہتے ہیں حکمرانی کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں،عمران خان کو اپنی غلطیوں پر محاسبہ کرنا چاہیے،فراڈ اور دھوکے سے آپ لوگوں کو بار بار چکمہ نہیں دے سکتے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے طاقتور وزیر اعظم تھے، عمران خان کے پاس تین صوبائی حکومتیں تھیں، قوم کے سامنے خود کو آزادی کا چیمپئن بناکر پیش کررہے ہیں۔کرپشن کے شعبے میں عمران خان کی حکومت نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے چار سال میں معاشی دہشتگردی کیے رکھی۔ ان کے دور میں مہنگائی ، کریشن اور غربت میں بدترین اضافہ ہوا ۔عمران نیازی اپنی ناکا می پر پردہ ڈال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے،پاکستان تب ترقی کرے گا، جب معیشت مضبوط ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،ہماری حکومت سی پیک کا 90 فیصد کام مکمل کر چکی تھی،2025تک ہمارا تخمینہ تھا کہ 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملک میں لائیں، جن صنعتی زون کو مکمل ہونا تھا اُن پر کام ہی شروع نہیں کیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آ کر بیٹھنا ہو گا،عمران خان نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز غبن کیے،سابق ڈپٹی سپیکر نے عمران خان کے حکم پر آئین شکنی کی،عدالت آئین کی محافظ ہے، آئین شکنی ہو گی تو عدالت اپنا کام کرے گی،عمران خان ملک کے اداروں کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More