احسن اقبال نے شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ جمع کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: مسلم لیگ نون سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کہا آج حکومت نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے۔ اگر یہ رخصت نہ ہوئی تو ملک دوبارہ راستے پر چڑھانا مشکل ہوجائے گا۔

مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے احسن اقبال کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی تحریک نہیں عوام کی تحریک ہے۔ آج پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھاگ گئی ہے۔ آج پورا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے۔ 4 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت ناکام معیشت پیش کررہی ہے۔ عمران نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں۔ سارے قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیئے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جتنے اسکنڈل اس حکومت کے آئے اتنے اسکنڈل پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے۔ پی ٹی آئی کی کرپشن کا پلڑا بھاری ہے۔ سب مافیاز کے نمائندے آپکی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ پاکستان کا ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More