پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری فارسٹیشن سپورٹ پروگرام کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی کے درمیان بلین ٹری فارسٹیشن سپورٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے تیرہ اعشاریہ پانچ ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کردئیے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے درمیان بلین ٹری فارسٹیشن سپورٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے 13.5 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ جرمن حکومت کے ایف ڈبلیو بینک کے ذریعے منصوبے کے لیے پاکستان کو 13.5 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کرے گی۔

وزارت اقتصادی امور اور جرمن کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان مالیاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اسد حیاد الدین اور کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر سیباسٹین جیکوبی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیہ کے مطابق جرمن بینک 10 بلین درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں معاونت کرے گا۔منصوبے سے کاربن کے اخراج میں کمی ہوگی جس سے صاف ستھرا اور سرسبز ماحول پیدا ہوگا۔

کنٹری ڈائریکٹر کے ایف ڈبلیو کا کہنا ہے کہ بینک نے 3 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر اور بحالی، پاور سب اسٹیشنز کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے ۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے حکومت پاکستان کے فلیگ شپ منصوبے کی حمایت کرنے پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اہداف مقرر کیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More