تازہ ترین
کراچی: کلفٹن دو تلوار کے قریب سپر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: کلفٹن دو تلوار کے قریب سپر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: (28 جون 2020) کلفٹن میں دو تلوار کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو لیا۔ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں دوتلوار کے قریب آغا سپر مارکیٹ میں علی الصبح شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا جبکہ آگ لگنے سے سپر اسٹور میں رکھا گیا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر اسٹور میں صبح 6 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جبکہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments are closed.

Scroll To Top