آغا سراج درانی کو23 دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ایک ارب اکسٹھ کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو تئیس دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں نہ بھاگا نہ چھپا اور نہ ہی روپوش ہوا۔ سپریم کورٹ ریلیف لینے گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر سرنڈر کیا۔ احتساب عدالت میں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہائی کورٹ میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد کاغذی کارروائی کرنے میں وقت لگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More