قائداعظم کے بعد عمران خان عظیم لیڈر ہے، یاسمین راشد

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں میں بستاہے۔پاکستانی قوم کو قائداعظم کے بعد عمران خان ایک عظیم لیڈر ملا ہے۔ن لیگ سمیت سارے چور اُچکے عمران خان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں عام آدمی کا دردہے ۔وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بستاہے۔آج کا شاندار اکٹھ عمران خان سے دلی محبت کامنہ بولتاثبوت ہے۔وزیراعظم کی جانب سے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اور احساس کارڈ لینڈ مارک منصوبے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سمیت سارے چور اُچکے عمران خان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ستائیس مارچ کو جلسہ کی کال دینے والے چور آج آکر یہاں عمران خان کے سپاہی دیکھ لیں۔یہاں ہربندہ عمران خان کو ہی وزیراعظم دیکھناچاہتا ہے کیونکہ عمران خان ایک سچا اور محب وطن آدمی ۔پاکستان کے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی عزت اور سالمیت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے جبکہ23 مارچ کو تحریک انصاف کے لاہور دفتر سے داتا دربار تک شاندار ریلی کا اہتمام کیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More