افغانستان ٹرائیکا پلس کے مشترکہ تیرہ نکاتی اعلامیہ جاری

اسلام آباد: افغانستان ٹرائیکا پلس کے مشترکہ تیرہ نکاتی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں افغانستان کی سالمیت و خود مختاری کا احترام کیا جائے۔

افغانستان ٹرائیکا پلس کا مشترکہ 13 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اجلاس میں پاکستان ،امریکااور چین کے وفود نے شرکت کی۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس کی سائیڈ لائن میں طالبان عبوری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی گئی۔

مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ افغانستان کے عوام کی ان مسائل کے حل کے لیے مدد کی جائے گی۔ افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں افغانستان کی سالمیت و خود مختاری کا احترام کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More