شارجہ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانی شائقین کی توڑ پھوڑ

شارجہ میں پاکستان نے افغانستان کو انتہائی سنسنی خیز میچ میں کیا شکست دی افغان شائقین نے تو ہنگامہ کھڑا کر دیا اور اسٹڈیم میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد افغان شائقین نے اسٹڈیم میں توڑ پھوڑ کی۔ اسٹڈیم میں ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ اسٹڈیم کی تنصیبات کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور پاکستانی شائقین پر کرسیاں پھینک رہے ہیں اور مار رہے ہیں۔ شارجہ حکام نے ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More