ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی: آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس کے بعد کہا کہ دو فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ پچ خشک لگ رہی ہے جو پہلے بیٹنگ کے لیے سازگار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More