افغانستان میں خواتین اینکرز کو چہرہ ڈھانپنے کی ہدایات

کابل:افغانستان حکومت نے میڈیا سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔ خواتین اینکرز کو چہرہ ڈھانپ کر ٹی وی اسکرین پر آنا ہوگا، حکم آج سے نافذکردیا گیا،

افغانستان میں خواتین صحافیوں اور اینکرز کو چہرہ ڈھانپ کر ٹی وی اسکرینز پر آنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ طالبان کی وزارتِ امربالمعروف و نہی عن المنکر نے کہا ہے کہ نیا حکم نامہ اکیس مئی سے نافذ العمل ہو گا، ترجمان کی جانب سے حکم کو “تجویز” کا نام دیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ اسے نہ ماننے والوں کو کیا سزا دی جائے گی، دو ہفتے قبل بھی طالبان کی جانب سے خواتین کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ عوام کے سامنے مکمل ڈھانپنے والا برقعہ پہنیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More