مولانا فضل الرحمان سے افغان وزیر تعلیم ملا عبد الباقی حقانی کی ملاقات

اسلام آباد: امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان سے افغان وزیر تعلیم ملا عبد الباقی حقانی نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق افغان وزیر تعلیم نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری ، پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود ،ایم پی اے اصغر ترین ،مفتی ابرار احمد اور مولانا عبدالمجید ہزاروی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دونوں رہنماؤں میں خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جے یو آئی ف کے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ امارت اسلامی کے سیاسی موقف کی حمایت کی ہے۔امارت اسلامی کی جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔ طالبان حکومت قبول کرے اور ان کی ہر ممکن امداد کرے۔ افغان وزیر تعلیم نے جے یو آئی سربراہ کی جانب سے امارت اسلامی کی حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More