انڈر19ورلڈ کپ:افغانستان فائنل فورمیں شامل

افغانستان نے انڈرنائنٹین ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹرفائنل میں سری لنکا کو چار رنز سے شکست دیدی۔ افغان ٹیم ایک سوچونتیس پرآؤٹ ہوئی اور سری لنکا کوایک سو تیس رنز پرقابوکرلیا۔

اینٹیگا میں افغانستان نے انڈرنائنٹین ورلڈکپ کوارٹرفائنل میں سری لنکا کوشکست دیدی اورسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکانے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ سری لنکن بولر نے افغان ٹیم کوایک سوچونتیس رنز پرقابوکرکے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کردیا۔ عبدالہادی نے سینتیس، نوراحمد نے تیس اوراللہ نورنے پچیس رنز بنائے۔

سری لنکا کے ونوجر رنپل نے دس رنزدےکرپانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دینتھ ولاگے نے تین وکٹیں لیں۔ لیکن بولرز کی اس عمدہ کارکردگی پر بیٹرز نے پانی پھیردیا اورپوری ٹیم ایک سو تیس رنز پر ڈھیرہوکر چار رنزسے ہارگئی۔ ولاگے چونتیس اور روین ڈی سلوا نے اکیس رنز بنائے۔ چار سری لنکن بیٹر رن آؤٹ ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More