اداکار عدنان صدیقی بھی مہنگائی سے تنگ آگئے

کراچی: ملک کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی مہنگائی سے تنگ آگئے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور کچن کا بجٹ بھی بہت تیزی سے اوپر گیا ہے۔

عدنان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آپ مجموعی طور پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے متوسط ​​طبقے کا زیادہ خیال رکھیں جو مسلسل مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ براہِ کرم لوگوں کے لئے زندگی کو آسان بنائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More