سیالکوٹ سانحہ کے ہیرو کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے سیالکوٹ سانحہ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل(2) 259 کے تحت سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی ۔عدنان ملک کو تمغہ شجاعت کا ایوارڈ 23 مارچ 2022 ء کو عطا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدنان ملک نے پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم سے بچانے کیلئے کوشش کی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More