خیبر پختونخوا کے انتظامی اور امن و امان کے امور ایف سی کے حوالے

اسلام آباد: سوات میں ڈویژن ہیڈ کوارٹرز نے پندرہ سالہ خدمات مکمل کر لیں۔ ایف سی کے پی کو انتظامی اورامن وامان کے امور حوالے کردئیے گئے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کی 15سالہ خدمات مکمل ہونے پر کانجو کنٹونمنٹ سوات میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں وزیراعلی ٰ کے پی کے محمودخان اورکورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں ایف سی کے پی کوانتظامی اورامن وامان کے امور حوالے کردیئے گئے ہیں۔ فوج نے 2018میں علاقے کے امورصوبائی حکومت کو منتقل کردیئے تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کانجو کنٹونمنٹ سوات کی تشکیل پرافواج پاکستان سے اظہار تشکر بھی کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More