بلاول سرکاری بیساکھیاں چھوڑو ہم مقابلےکیلئےتیار ہیں، شاہ محمود قریشی

قمبر:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں سرکاری بیساکھی چھوڑ دے تو وہ صوبے میں مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

حقوق سندھ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کررہا ہوں کہ اس دھرتی پر جہاں کوئی اور جھنڈا دکھائی نہیں دیتا تھا آج لاڑکانہ کی مٹی پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہراتا دکھائی دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوب کے وقت میں لاڑکانہ کی مٹی سے پیپلز پارٹی نے جنم لیا تاہم آج پیپلز پارٹی وہ نہیں رہی ۔ نظریہ نہیں رہا۔ زرداری نے کہا کہ تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے والا زیرو بن جاتا ہے مگر میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر آج بھی ایم این اے ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے بہت سے ایم پی ایز ہیں جن سے میرے تعلقات ہیں ۔ سائیں ہمارے بڑے لاڑکانہ سے ملتان شریف لیکے جاتے تھے۔ پیپلز پارٹی نے قمبر کے مسائل حل نہ کئے ہیں اور نہ ہی سندھ کے حقوق آپ دے رہے اور نکلے ہو اسلام آباد کے لئے ۔ لاڑکانہ اور قمبر ایک لمبی تاریخ ہے قمبر کے لوگو آپ نے فیصلہ کرنا ہے مستقل کس کو دینا ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھتے ہیں اور 15 سالوں کی کارکردگی آپ بتائیں۔ آصف زرداری ، بلاول تم سرکار کی بیساکھی چھوڑ دو ہم سندھ میں مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More