پابندی کے باوجود اپنے حلقے میں گیس پائپ لائن منظور کروائی، فیاض چوہان

راولپنڈی : وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے گیس کے نئے کنکشن پر بھی پابندی عائد کردی۔ نومبر میں وزیر اعظم کو گیس کے ذخائر پر بریفنگ دی گئی ۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے نئے گیس کنکشن پر پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر میں نے پابندی کے باجوداپنے حلقے کے لیے 6انچ کی پائپ لائن منظور کروائی۔ پی پی17 کے پچاس فیصد علاقوں میں گیس کی بندش کا خاتمہ کردیا۔

فیاض چوہان ‏ کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے میں ساڑھے تین سال کے دوران ن لیگ کے مقابلے میں کم قیمت پر 44 ٹیوب ویل لگوائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے چند اینکرزمسلم لیگ نون سے پیسے لے کر عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہیں تاہم کل رپورٹ آئی جس میں وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی پہلے نمبر پر تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More