اداکاروں اور موسیقار وں کو 25 کروڑ روپے کے ایوارڈ ز دیئے جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فلم اور ڈراموں کے قومی ایوارڈز بحال کردیئے ۔ اگلے سال پچیس کروڑ کے 22 ایوارڈز موسیقاروں ، فلم سازوں اورآرٹسٹوں کو دیئے جائیں گے ۔

قومی ایوارڈز کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخظ بھی کئے گئے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاکہ دنیا میں تیسرے نمبر پر پاکستان میں فلمیں بناکرتی تھیں۔ ہم نے ماضی میں فلم ،ڈراموں اور میوزک کا بیڑا غرق کیا۔

فوادچوہدری نے کہاکہ فلم ڈرامے کے نیشنل ایوارڈ بحال کررہے ہیں۔ 25 کروڑروپے کے فنڈزسے اگلے سال 22 قومی ایوارڈزموسیکاروں، فلم سازوں اورآرٹسٹوں کو دیں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ہم نے نئی فلم پالیسی مکمل کرلی ہے۔ کئی جگہوں پر ٹیکس لگائے ہیں۔ اشتہارات میں باہر کے ایکٹرز کو لیا جاتا ہے اور اپنے ایکٹرز بے روزگار ہورہے ہیں۔اس طرح کے اشتہارات پر بہت زیادہ ٹیکس لگارہے ہیں۔

فوادچوہدری کاکہناتھاکہ ایران کے ساتھ مل کر علامہ محمد اقبال پر فلم بنا رہے ہیں۔پاکستان میں فلم بینی کے فروغ کیلئے سینماز پر ٹیکس کم کئے ہیں۔نوجوان فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More