اینٹرٹینمنٹ نیوز ٹکر

ڈراموں اور فلموں کی جان ، مائر ہ خان 33برس کی ہوگئیں

کراچی ( 21 دسمبر،2017)شہرت اور کامیابی کے سفر پر رواں دواں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ماہرہ خان آج33 برس کی ہوگئیں ہیں۔

فطرت سے قریب تر اداکاری دکھانے والی اداکارہ کے ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابی نے ایسے قدم چومے کہ بالی وڈ والے بھی ان کی اداکاری کے دیوانے ہوگئے۔

ماہرہ خان نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے،جس سے ان کی شہرت کو چار چاند لگادیے۔دلکش نین و نقش والی ماہرہ خان نے بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار رئیس میں کام کیا تو کنگ خان کے بجائے ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔

کئی بالی وڈ ہدایتکار انہیں اپنی فلم کی ہیروئن بنانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے ڈر کر بیشتر کی یہ آرزو پوری نہیں ہو پارہی۔ خوبرو اداکارہ کو ان کی غیر معمولی خوبصورتی پر انہیں کئی سروے رپورٹ میں نمبر ون پوزیشن بھی ملی ہے۔

پاکستانی ہوں یا بھارتی ہر کوئی اس چنچل اور شوخ اداکارہ کو اسی طرح ہنستا مسکراتا دیکھنا چاہتا ہے۔

مائرہ خان 21دسمبر 1984کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ اداکارہ نے اپنے شوبز کیرئیرکا آغاز وی جے (پوپ موسیقی میزبان)کی حیثیت سے کیاتھا۔

Related posts

ذوالفقارمرزا پیپلزپارٹی کو شکست نہیں دے سکتے، وزیراعلیٰ سندھ

login web

موٹروے زیادتی کیس: دونوں ملزمان کی شناخت کر لی گئی

Hassam Alam

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جارہاہے

nehal qavi

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More