جلاو گھیراؤ کرنے والوں خلاف کارروائی ہوگی، ترجمان حکومت پنجاب

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عمران نیازی کا مایوس چہرہ اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے۔عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا۔عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ہے۔جو حشر اس مارچ کا ہوا ہے اس کے بعد عمران خان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔عمران نیازی اس گڑھے میں گرا جو اس نے دوسروں کیلئے کھودا تھا۔وہ اب سیاست کے گم شدہ ماضی میں چلا گیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More