پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عطاتارڑ

لاہور: مسلم لیگ نون پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دیدیا۔لیگی رہنما رانا مشہود نے الزام لگایا کہ پرویز الہیٰ نے گجرات سے بلائے گئے غنڈوں سےڈپٹی سپیکر اور ہمارے اراکین پر حملہ کروایا۔

ماڈل ٹاؤن لاہور سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی میں پیش آئے ہنگامہ آرائی کے واقعہ کو تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا ۔لیگی رہنما رانا مشہود احمد نے کہا کہ پرویز الہی شکست دیکھ

کر الیکشن میں تاخیری حربے استعمال کررہےتھے ۔ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب اسمبلی میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ایوان میں جو کچھ ہوا جمہوریت کےلئے بدترین دھبہ ہے۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کل پرویز الہیٰ نے چوہدری شجاعت کی رواداری کی سیاست کو ہمیشہ کےلئے دفن کر دیا۔پرویز الہیٰ کے گھر پلیٹ میں رکھ کر وزارت اعلیٰ کی آفر لے کر آئے لیکن انکے بیٹے نے انکی سیاست کو نقصان پہنچایا۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے لوگ استعفیٰ منظور نہ کرنے کیلئے ٹیلی فون کررہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کی تمام فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔ نون لیگ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ جو کچھ جیلوں میں ہمارے ساتھ کیا گیا مخالفین کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More