ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا وائرس سے مزید دو مریض انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 260 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 260 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار108ہوگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں42 ہزار640کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 90، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 976، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 164،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار259، بلوچستان میں 33 ہزار 551، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 640 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More