ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد پر آگئی

اسلام آباد: کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید6افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار767 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید372کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار825ہوگئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید چھ مریضوں کی زندگیوں کو نگل لیا۔جس کے بعد اس وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار767 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45ہزار307کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار674، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار316، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار453،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار887، بلوچستان میں 33 ہزار506، آزاد کشمیر میں 34 ہزار576 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More