سرگودھا: تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹ مومن میں مریض کے لواحقین نے معمولی تلخ کلامی پر نرس پر شدید تشدد کرکے سر پھاڑ دیا ہے۔
کوٹ مومن میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مریض کے لواحقین کا نرس کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تشدد سے نرس کا سر اور بازؤں میں چوٹیں آئیں۔واقعہ کے بعد ملزمان اسپتال سے فرار ہوگئے ۔
تشدد کا نشانہ بننے والی نرس کا کہنا تھا کہ مریض علاج کی غرض سے اسپتال آیا تاہم معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔