پندرہ سالہ طالبعلم سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے ملزم گرفتار

اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے تھانہ شالیمار کے علاقے میں 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔

تھانہ شالیمار کے علاقے میں 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے نوٹس لیا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تینوں ملزمان گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں تنویر ملک،محمد فیضان اور حسنین شامل ہیں۔

متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی۔کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More