ملتان میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار

ملتان : پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر دسویں کلاس کی طالبہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ملتان میں شادی کاجھانسہ دیکر 10ویں کلاس کی طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزمان کو پولیس حکام نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 15سالہ لڑکی کو نکاح کے لیے مظفرگڑھ سے ملتان بلوایا ۔

مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی والدہ کے مطابق ملزم ثقلین نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پندرہ سالہ لڑکی کو نکاح کے لیے مظفرگڑھ سے ملتان بلوایا اور زیادتی کی ۔انہون نے بتایا کہ ملزم نےایک مکان میں لےجا کر ہمیں مشروب پلایا جس سے ہم بے ہوش ہوگئیں۔ پولیس نے لڑکی کی والدہ کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More