کرسمس پریڈ کے شرکاء پر گاڑی چڑھا نے والے ملزم پر فرد جرم عائد

واشنگٹن : امریکی ریاست وسکانسن کے واؤکیشا شہر میں کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں نکالی گئی پریڈ کے شرکاء پر گاڑی چڑھا دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکی ریاست وسکانسن کرسمس پریڈ کے شرکاء پر گاڑی چڑھا دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ملزم کے اس دانستہ اقدام سے پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

واؤکیشا میں پولیس کے سربراہ ڈین ٹامپسن نے بتایا کہ ابتدائی چھان بین کی روشنی میں ایسا کوئی امکان نہیں کہ یہ حملہ دہشت گردانہ سوچ کے تحت کیا گیا۔

پولیس کے مطابق انتالیس سالہ ملزم حملے سے پہلے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے گھر سے نکلا تھا۔وہ اس حملے کا واحد ذمے دار ملزم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More