زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزمان کو کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کی نجی شعبہ میں دی جانیوالی ٹرین بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقع پر وفاقی وزیر، ریلوے نے سخت نوٹس لیا ہے۔ جبکہ ریلوے حکام کے مطابق تینوں ملزمان کو سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں زوہیب، زاہد اور عاقب شامل ہیں۔ جو واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد فرار ہوگئے تھے،

پاکستان ریلوے حکام نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکے پر ٹرین چلانے والی کمپنی ایس ایس ار کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ،جس میں حکام نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کمپنی کنٹریکٹر سے سات یوم میں وضاحت طلب کرلی ہے، کہ کیوں نہ آپکا پاکستان ریلوے ریلوے کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرکے ایس ایس آر کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا جائے ؟؟

چیف مارکیٹنگ آفیسر ریلوے کا نوٹس میں کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے ایک قومی ادارہ ہے جس پر لوگ اعتماد کرتے ہیں ۔جبکہ لاکھوں لوگ سالانہ پاکستان میں ٹرین سے سفر کرتے ہیں اس قبیح اقدام سے پاکستان ریلوے کی سالکھ متاثر ہوئی ۔

حکام نے جاری اظہار وجوہ کے نوٹس میں کمپنی سے اس بات کی بھی وضاحت طلب کی ہے کہ بغیر سیکورٹی کلیئرنس مجرمانہ ذہنیت کے لوگوں کو کس طرح بھرتی کیا گیا؟۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More