تازہ ترین حادثات نیوز ٹکر

سرکاری اسپتالوں کی لڑائی کے باعث زخمی نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کراچی: لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان سرکاری اسپتالوں کی آپسی لڑائی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں سی ٹی اسکین نہ ہونے پر مریض کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم جناح اسپتال انتظامیہ نے عباسی شہید اسپتال کا کیس لینے سے انکار کر دیا، نوجوان کو واپس عباسی شہید منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Related posts

کرایہ دار ایکٹ کیس میں عرفان صدیقی بری

shakir shaikh

امریکا سے طویل المدتی معاشی تعاون کے خواہاں ہیں، شہباز شریف

shakir shaikh

جے آئی ٹی رپورٹ پر مریم نواز کی استدعا جزوی منظور

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More