تازہ ترین نیوز ٹکر کھیل

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس کل، ایشیاکپ کی منتقلی ایجنڈے میں سرفہرست

دبئی (17دسمبر، 2017)ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس کل دبئی میں ہورہاہے۔جس میں شرکت کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آج رات روانہ ہوں گے۔حکومتی اجازت نہ ملنے پربھارت ایشیاکپ کی میزبانی سے دستبردارہوگیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ٹورنامنٹ کی منتقلی ٹاپ پر ہے۔

اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس ہے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کی صدارت کے لئے  دبئی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی بورڈ کی نمائندگی قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری اورسی ای او راہول جوہری کریں گے۔

بھارت کے ایشیا کپ 2018کی میزبانی سے دستبردارہونے سے اجلاس کی اہمیت میں اضافہ ہوگیاہے۔ 5ملکی ایشیاکپ ستمبر2018 کوبھارت میں ہوناتھا۔ لیکن بھارتی حکومت نے پاکستان ٹیم کوشرکت کی اجازت نہیں دی۔ جس کی وجہ سے بی سی سی آئی ٹورنامنٹ کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا۔ اس نے اجلاس سے قبل اے سی سی کومطلع بھی کردیا۔تاکہ وہ متبادل وینیوکا فیصلہ کرسکے۔

اس سال بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث انڈرنائنٹین ایشیاکپ بھی بھارت سے ملائیشیاکے شہرکوالالمپور منتقل کردیاگیاتھا۔ اے سی سی نے طے کیاہے کہ ایشیاکپ ٹورنامنٹ کے بعد شیڈول آئی سی سی ایونٹ کے پیش نظرون ڈے یاٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلاجائے گا۔

ورلڈکپ 2019 کے پیش نظراگلا ایشیاکپ ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا۔ جس میں پاکستان، بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اورافغانستان شرکت کریں گے۔ایشیاکپ کے بنگلہ دیش یا سری لنکا منتقلی کا امکان ہے۔ جس کااعلان اجلاس کے بعد کردیاجائے گا۔

Related posts

افغانستان میں امریکی فوج کی طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری

nehal qavi

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

faizan hussain

برلن کے عجائب گھر سے 40 لاکھ ڈالر مالیت کا سونے کا سکہ چوری

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More