چیئرمین نیب کی پی اے سی اجلاس میں عدم شرکت پر کمیٹی ارکان کا اظہار برہمی

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی عدم شرکت پر کمیٹی ارکان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی جی نیب سے بریفنگ لینے سے انکار کردیا ۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال شریک نہیں ہوئے۔ان کی عدم شرکت پرکمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔رکن کمیٹی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس چیئر میں نیب کی خواہش پر رکھا گیا تھا۔ ڈی جی نیب کی بریفنگ لینے سےانکار کردیا۔

اجلاس کے دوران چیئر مین پی اے سی رانا تنویر حسین نے میڈیا کو اجلاس سے جانے کاکہا تو تمام ارکان نے اجلاس اوپن رکھنے کا مطالبہ کیا۔رکن کمیٹی شیری رحمان بولیں جو بھی بریفنگ دی جائے وہ سب کے سامنے ہونی چاہئے تاہم چیئرمین پی اے سی اجلاس ان کیمرہ رکھنے پر بضد تھے۔

چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین کاکہنا تھاکہ اجلاس میں کچھ باتیں ایسی ہوں گی جو سب کے سامنے نہیں کی جا سکتیں تاہم ارکان کے احتجاج کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More