الیکشن کمیشن میں غیرحاضری، عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے عدم پیشی پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو 20 مارچ 2022 کو مالاکنڈ میں جلسہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ڈی ایم او مالاکنڈ نے وزیر اعظم اور دیگر کو ذاتی حیثیت میں وکیل کے ذریعے پیش ہوکر وضاحت کے لیے طلب کیا تھا تاہم وزیر اعظم الیکشن کمیشن حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔

الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے ۔ 24 مارچ 2022 کو وضاحت پیش کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More