عبدالستارایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

کراچی: مشہور و معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کی شریک حیات بلقیس ایدھی شدید علالت کے بعد آج انتقال کرگئیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی خالق حقیقی سے جا ملیں۔بلقیس ایدھی گزشتہ 6 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی ۔

بلقیس ایدھی کو عارضہ قلب ، بلند فشار خون اورذیابیطس کے امراض میں مبتلا تھیں۔ رمضان المبارک سے دو دن قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More