عبدالرزاق داؤد اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات، تجارتی مسائل پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں ریجنل اکنامک اور تجارتی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کے درمیان ملاقات میں ریجنل اکنامک اور تجارتی مسائل پر بات چیت ہوئی جبکہ دوطرفہ تجارت اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا ۔

امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر سے گفتگو میں مشیر تجارت نے کہا کہ نئے سال کی آمد کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں بہتری کے خواہاں ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More